یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کا کیس ،

ملزمان کے وکلاء سول جج کے بیان پر جرح کیلئے 21 جنوری کو طلب

منگل 8 جنوری 2019 17:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس میں ملزمان کے وکلاء کو سول جج کے بیان پر جرح کے لئے 21 جنوری کو طلب کر لیا۔ انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاداحمد نے کیس کی سماعت کی ۔ سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس میں 42 ملزمان نامزد ہیں جن میں سے دو ملزمان بیماری کے باعث جیل میں ہی فوت ہو چکے ہیں۔ باقی تمام 40ملزمان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔ عدالت نے ملزموں کے وکلاء کو مجسٹریٹ کے بیان پر جرح کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔کیس کی مزید سماعت 21 جنوری کو ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں