ْحکومت ملک و قوم کے لئے عذاب بن چکی ہے اس سے چھٹکارا وقت کی اہم ضرورت ہے ‘عزیز الرحمن چن

اتوار 13 جنوری 2019 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کے دہرے معیار پیپلز پارٹی کو قبول نہیں تحریک انصاف کی حکومت بجٹوں کی حکومت بن چکی ہے آئے روز بجٹ اور یوٹرن لینا موجودہ حکومت کی شناخت بن چکی ہے تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کے لئے عذاب بن چکی ہے اس سے چھٹکارا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لاہور تنظیم کی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک عرصہ سے پیپلزپارٹی کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے مگر پیپلزپارٹی مسلسل صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے تاکہ ملک میں جمہوریت پھلے پھولے، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے جیالے ہرصورت ریاست، جمہوریت اور مزدور طبقات کے حقوق کادفاع کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں