نواز شریف کے خون ،یورک ایسڈ ،شوگر سمیت دیگر سیمپلز لیکر لیب بھجوا دیئے گئے

جناح اور جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سیمپلز لئے ،رپورٹ ایک سے دو روز میں آئے گی‘ ذرائع

بدھ 16 جنوری 2019 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹنے والے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے خون ،یورک ایسڈ ،شوگر سمیت دیگر سیمپلز لیکر لیب بھجوا دیئے گئے جس کی رپورٹ ایک سے دو روز میں آئے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کے مختلف ٹیسٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ جس پر جناح ہسپتال اور جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے نواز شریف کے خون ،یورک ایسڈ ، شوگر سمیت دیگر سیمپلز لئے اور جناح ہسپتال لیب بھجوا دیئے ۔ذرائع کے مطابق سیمپلز کی رپورٹ آئندہ ایک سے دو روز میں آئے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں