پیٹرول پمپ مالکان کا ہیلمٹ کے بغیرپیٹرول نہ دینے کاعدالتی فیصلہ چیلنج

ہائیکورٹ نے نظرثانی بنچ تشکیل دے دیا، فیصلے پر نظرثانی کی جائے، کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اپیل میں استدعا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 جنوری 2019 17:06

پیٹرول پمپ مالکان کا ہیلمٹ کے بغیرپیٹرول نہ دینے کاعدالتی فیصلہ چیلنج
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری2019ء) پیٹرول پمپ مالکان نے ہیلمٹ کے بغیرپیٹرول نہ دینے کاعدالتی فیصلہ چیلنج کردیا، عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ فیصلے پر نظرثانی کی جائے، کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے، ہائیکورٹ نے نظرثانی بنچ تشکیل دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے پیٹرول پمپ مالکان نے ہیلمٹ کے بغیرپیٹرول نہ دینے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔

ایک پیٹرول پمپ مالک کا عدالتی فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور اپنی اپیل میں عدالتی فیصلے پر قانونی اعتراضات کیے گئے ہیں۔ اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔ اپیل پر لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ آیندہ ہفتے سماعت کرے گا۔ واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

جسٹس علی اکبر قریشی نے سماعت کے دوران حکم دیا کہ پنجاب بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے افراد کو پٹرول پمپوں پر پٹرول فراہم نہ کیا جائے۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے اپنے حکم میں کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو پٹرول فراہم کرنے والے پمپس کو سیل کردیا جائے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پٹرول پمپس مالکان نے عدالتی حکم نامہ پر مبنی خبروں کے اشتہارات بھی پٹرول پمپ پر چسپاں کررکھے ہیں۔عدالتی حکم کے باعث بغیر پیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہیں دیا جارہا۔ تاہم لاہور کے بعض علاقوں میں بغیرہیلمٹ لوگوں کو بھی پٹرول دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ موٹرسائیکل سواروں کے ٹریفک حادثات کے دوران اموات کی شرح ان افراد کی زیادہ ہے جنہوں نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوتا۔ عدالت نے سماعت کے دوران بغیر ہیلمٹ پہننے والے افراد کو پٹرول فراہم نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں