سانحہ ساہیوال: شواہد تاحال فرانزک ایجنسی کو نہیں بھجوائے گئے

معاملہ فرانزک لیب کو بھجوایا جاتا تھا تو کیس کے نتائج فوری مل جاتے، پوسٹمارٹم کے دوران حاصل گولیاں بھی فزانزک ایجنسی کوموصول نہیں ہوئیں۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 جنوری 2019 17:45

سانحہ ساہیوال: شواہد تاحال فرانزک ایجنسی کو نہیں بھجوائے گئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری2019ء) سانحہ ساہیوال کے شواہد تاحال فرانزک ایجنسی کو نہیں بھجوائے گئے، معاملہ فرانزک لیب کو بھجوایا جاتا تھا تو کیس کے نتائج فوری مل جاتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس فرانزک لیب ہونے کے باوجود تاحال سانحہ ساہیوال کے شواہد فرانزک ایجنسی کو نہیں بھجوائے گئے۔ اسی طرح کرائم سین کے جائزے اور شواہد کو محفوظ کرنے کے پیش نظر فرانزک ماہرین کو فوری بلایا جاتا ہے۔

لیکن ابھی تک ان ماہرین کو نہیں بلایا گیا۔ اسی طرح پوسٹمارٹم کے دوران حاصل گولیاں بھی فزانزک ایجنسی کو تاحال موصول نہیں ہوئے۔ فرانزک ماہرین کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کے دوران گولیوں کے سکے تاخیر سے ملنے سے صحیح نتائج حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر اور پوسٹمارٹم کے مواد کو فرانزک ماہرین ک تواس کیس کی گتھی جلدی سلجھ سکتی تھی۔

واضح رہے گزشتہ روز ساہیوال کے قریب لاہور سے جاتے ہوئے سی ٹی ڈی نے اپنی کاروائی کے دوران ایک 13سالہ بچی اورخاتون سمیت 4افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔اور ہولناک واقعے میں معصوم بچوں کو زخمی بھی کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج، عینی شاہدین کے بیانات اور ڈی سی ساہیوال کی ابتدائی تحقیقات سے واضح ہوجاتا ہے کہ سی ٹی ڈی نے بغیرتصدیق کاروائی کی،اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔

اگر گاڑی میں کوئی دہشتگرد یا ملزم تھا تواس کو روک کرگرفتار کرتے ، نہ کہ بلااشتعال فائرنگ کرکے قتل کردیتے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے اور سی ٹی ڈی کے 16اہلکاروں کو گرفتار کرکے تھانہ یوسف والا میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔جے آئی ٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ تین روز میں وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔دوسری جانب جاں بحق افراد کی نمازجنازہ لاہور میں ادا کردی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں