لاہور، کرپشن، کمیشن، بدعنوانی اور اقربا پروری کا دور گزر چکا، چودھری محمد سرور
اب عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت میں صرف اور صرف میرٹ ہو گا، نااہل، کام چور اور بدعنوان عناصر کی تحریک انصاف کی حکومت میں کوئی جگہ نہیں ہے،گورنر پنجاب
بدھ 23 جنوری 2019 23:10
(جاری ہے)
وفد میں معروف کارٹونسٹ جاوید اقبال، سینئر صحافی میاں سیف الرحمن، عدنان ملک، انیق ناجی، خالد آفتاب، شکیل ملک، نعیم ثاقب، افضل ملک، وسیم اے محمود، ذبیح اللہ بلگن، اسداللہ خان، فاطمہ سیف، امجد اقبال، شاہد نذیر چودھری، مرزا عامر خورشید بیگ، ریحان اظہر، حافظ زین، رانا عمران لطیف، محمد عمران بلوچ، شاہد اقبال سمیت سینئر صحافی شامل تھے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ 5 ماہ میں تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کی سمت درست کی ہے، بڑے پیمانے پر ناجائز تجاوزات ختم کر کے اربوں روپے کی سرکاری اراضی کو واگزار کرایا ہے، لاکھوں افراد کے روزگار کیلئے منصوبہ بندی جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب، ملائشیا، چین، یو اے ای اور قطر کے کامیاب دوروں سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اگر لیڈرشپ کی کریڈیبلٹی ہو تو جہاں پر پاکستان کی پوری دنیا میں عزت میں اضافہ ہو گا وہاں پر پاکستان کے دوست ممالک نے بھی دل کھول کر پاکستان کی مدد کی ہے۔ اس کا کریڈٹ عمران خان کی شفاف اور دیانتدار قیادت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹائون اور نقیب اللہ محسود کے واقعات میں ملزمان کو سزا مل جاتی تو سانحہ ساہیوال نہ ہوتا لیکن سانحہ ساہیوال کے حوالے سے میں پوری قوم اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس واقعہ میں ملوث کسی بھی ملزم کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا اور اس میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ چودھری سرور نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس پاکستان کو دلوانے کیلئے میں نے دن رات کام کیا اور اس کی وجہ سے پاکستان کو بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ میں صاف پانی کے پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں اور اس حوالے سے ایک اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے جس میں خالصتاً میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر لوگوں کی تقرری اور تعیناتی کی جائے گی۔ اس حوالے سے مختلف این جی اوز کو بھی ساتھ ملایا گیا ہے اور میرے خاندان اور دوستوں نے اندرون اور بیرون ملک چودھری سرور فائونڈیشن کے ذریعے بھی کروڑوں روپے کا فنڈ دیا ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن کے لئے کام کرنا ان کا خواب ہے، اس کے لئے اقوام متحدہ کے مشیر برائے تعلیم سابق وزیراعظم برطانیہ گورڈن برائون جو میرا دوست ہے نے یقین دلایا ہے کہ وہ ایجوکیشن سیکٹر میں بڑی گرانٹ دیں گے جس سے پاکستان کے ایسے بچوں کے لئے تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جائے گا جو غربت کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے۔ انہوں نے کہا کہ انرجی سیونگ کے ذریعے ہم بہت زیادہ توانائی بچا سکتے ہیں اور یہ کلچر پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ قائداعظم کے ساتھ اختلافات اور پنجاب حکومت کے خاتمے کے حوالے سے دوٹوک انداز میں کہا کہ نہ کسی اتحادی سے لڑائی ہو گی اور نہ ہماری حکومت ختم ہو گی، مخالفین اس حوالے سے افواہیں پھیلانا بند کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 5 سال کیلئے عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے اور ہماری حکومت 5 سال کی مدت پوری کرے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان جرنلسٹ فائونڈیشن میں سینئر صحافیوں، دانشوروں، ٹی وی اینکرز اور کالم نگاروں، سنجیدہ پیشہ ور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد کو دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی ہے، میں پاکستان جرنلسٹ فائونڈیشن کے عہدیداروں اور ممبران کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ صحافیوں کی تربیت، فلاح و بہبود اور میڈیا ایتھکس پر جس طرح کام کر رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب پاکستان جرنلسٹ فائونڈیشن پیشہ ور صحافیوں کی سب سے بڑی ملک گیر تنظیم ہو گی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ ون کے پہلے پیپرکے حوالے سے کوپر روڈ کالج کا دورہ ..
جامع صفائی عمل کیلئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہے‘کمشنر لاہور زید بن مقصود
لاہور الیکٹرک کمپنی میں پابندی کے باوجود اہم تبادلے
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل ..
وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
حکومت پنجاب کا پتنگ بازی، غیر قانونی ہتھیاروں و دیگر قوانین پر نظرثانی کر نیکا فیصلہ
نوجوان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست ، 9 مئی کو سی سی پی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات