نوازشریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے، مریم نواز

انشاءاللہ ظلم کی اندھیری رات جلد ختم ہوگی، ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹس ہمارے حوالے نہیں کیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 فروری 2019 15:41

نوازشریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے، مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ ظلم کی اندھیری رات جلد ختم ہوگی،نوازشریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹس ہمارے حوالے نہیں کیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ن لیگ شہبازشریف اور مریم نوازنے آج جناح ہسپتال میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کی۔مریم نواز نے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عارف سے بھی ملاقات کی۔

اور نوازشریف کے طبی معائنوں سے متعلق معلوم کیا۔ شہبازشریف اور مریم نوازنے نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ مریم نواز نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ نوازشریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹس ہمارے حوالے نہیں کیں۔

(جاری ہے)

ظلم کی اندھیری رات جلد ختم ہوگی۔ میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے برعکس جس طرح کارڈیک کی بجائے دوسرے ہسپتال لایا گیا اس پر تشویش ہے۔

نوازشریف کو جناح ہسپتال کے بجائے پی آئی سی لیجانا چاہیے تھا۔ دوسری جانب علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹرعارف تجمل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میڈیکل بورڈ نے ایک ابتدائی رپورٹ بنا کرجیل حکام کو ارسال کردی ہے۔ نوازشریف کے علاج کیلئے مزید تشخیص کی ضرورت ہے۔ نوازشریف کا پرانا ڈیٹا دیکھ کرہی ان کےعلاج سے متعلق حتمی بات کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اب تک فراہم کی جانیوالی سہولتوں سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا بورڈ اسپیشل ڈاکٹرزپر مشتمل ہے۔ ہم جو بھی ایڈوائس دیں گے رپورٹس کی روشنی میں دیں گے۔ جہاں بھی مزید طبی معائنے کی ضرورت ہوگی مزید ٹیسٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہسپتال کے ایڈمنسٹریشن ایریا میں ہیں۔ ہم نے کسی جگہ مریض کو آنے جانے سے نہیں روکا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں