سعودی عرب پاکستان کی ترقی کا ذریعہ بننے والے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہا ہے‘عمر ایوب خان

تیل صاف کرنے اور پیٹروکیمیکل شعبوں میں سرمایہ کاری سے ہنرمند،تعلیم یافتہ نوجوانوں کی خوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوگا‘ وفاقی وزیر

منگل 19 فروری 2019 12:10

سعودی عرب پاکستان کی ترقی کا ذریعہ بننے والے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہا ہے‘عمر ایوب خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب خان نے کہاہے کہ سعودی عرب پاکستان میں قابل تجدیدتوانائی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لے رہاہے،تیل صاف کرنے اور پیٹروکیمیکل شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان کے ہنرمنداورتعلیم یافتہ نوجوانوں کی خوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ان تمام شعبوںمیں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جو پاکستانی معیشت کی ترقی کا سبب بن سکتے ہیں ۔

حکومت سعودی سرمایہ کاری سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میںقابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لے رہا ہے جبکہ معدنیات اورکان کنی کے شعبوں میں بھی تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں