اداکارہ پائل خان زیادہ معاوضے کی پیشکش پر لاہور میں زیر نمائش اسٹیج چھوڑ کر رحیم یار خا ن چلی گئیں

اتوار 24 مارچ 2019 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) معروف اداکارہ پائل خان زیادہ معاوضے کی پیشکش پر لاہور میں زیر نمائش اسٹیج چھوڑ کر رحیم یار خان میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ ناز تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامے کی کاسٹ میں شامل تھی تاہم انہیں لاہور کی نسبت رحیم یار خان میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ عشق نہ کرنا ‘‘ میں زیادہ معاوضے کی پیشکش ہوئی جس پر انہوں نے معاہدہ کر لیا ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ان کے ہمراہ عظمیٰ خان،ماہی خان، دلکش ملتانی،کشش خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ اسٹیج ڈرامے کے ڈائریکٹر خالد جلال جبکہ پروڈیوسر بلال چوہان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں