نیب بڑی مگرمچھوں کے ساتھ چھوٹی مچھلیوں کے خلاف بھی متحرک

کلرک کی نوکری کرتے ہوئے کروڑوں کے اثاثے بنانے والے عمران ظہور کے خلاف تحقیقات شروع

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 اپریل 2019 23:42

نیب بڑی مگرمچھوں کے ساتھ چھوٹی مچھلیوں کے خلاف بھی متحرک
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب منرلز اینڈ مائنز کے کلرک عمران ظہور نے نوکری کے دوران آمدن سے کئی گنا زیادہ اثاثے بنائے۔نیب نے کلرک عمران ظہور سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔ وفاقی ادارہ محتسب نے سابق صدر، وزیرِ اعظم اور بڑے بڑے کارباری حضرات کے ساتھ ساتھ چھوٹے عہدے پر موجود ملازمین کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے پنجاب کے محکمہ منرلز اینڈ مائنز کے ایک کلرک کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق عمران ظہور نامی شخص نے کلرک کی نوکری کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے۔ نیب نے کلرک کا تمام ریکارڈ طلب کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نیب گزشتہ کچھ عرصے سے کرپشن، منی لانڈرنگ اور ناجائز طریقے سے دھن کمانے والوں کے خلاف کاروائی کر رہا ہے، اس سے پہلے نیب کی کاروائیاں سابق وزیراعظم، سابق صدر، وزراء اور کاروباری شخصیات تک محدود تھیں لیکن اب نیب نے چھوٹے ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں