پاکستان کے طلحہ طالب نے ایشین ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے دنیا بھرمیںقومی پرچم لہرا دیا

اتوار 21 اپریل 2019 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) پاکستان کے طلحہ طالب نے ایشین ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں پہلی پوزیشن سمیٹ کر دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ اس بڑی کامیابی کے بعد طلحہ کے اولمپکس 2020 کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چائنا میں شیڈول ایشیائی یونٹ میں طلحہ طالب نے انڈونیشیا ترکمانستان اور بھارت سمیت دس ممالک کے پلیئرز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

طلحہ طالب نے یہ کارنامہ کلین اور مقابلے میں 164 کلو گرام جبکہ مجموعی طور پر304 کلو گرام وزن اٹھا کر بنایا۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی پاکستانی ویٹ لفٹر نے اس ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ایشیائی ویٹ لفٹنگ چہمپئن شپ، اولمپک کوالیفائنگ رانڈ کا بھی حصہ ہے اس کامیابی کے بعد طلحہ طالب کے اولمپک 2020 کے لیے رسائی کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں