سینیٹر سراج الحق کا سری لنکن سفارتخانہ کا دورہ، ہائی کمشنر سے تعزیت، صدر کے نام تعزیتی خط دیا

پیر 22 اپریل 2019 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں سری لنکا کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور سری لنکن ہائی کمشنر نورالدین شاہد سے گزشتہ روز ایسٹر کے موقع پر ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت کااظہار کیا۔

وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے سری لنکا کے صدر ایچ ای میتھری پالا سری سیناکے نام اپنے خط میں پاکستان کے عوام کی طرف سے سری لنکا میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایسٹر کے موقع پر سینکڑوں لوگوں کی ہلاکت و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ پاکستان کے عوام اور جماعت اسلامی کی قیادت و کارکنان دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

سینیٹر سراج الحق نے دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے بھی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ دہشتگرد ایسی کاروائیوں سے سری لنکا کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں