کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے اتھارٹی کے قیام سے برآمدات میں اضافہ ہوگا

سینئر نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزافتخار علی ملک

منگل 23 اپریل 2019 15:15

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) سینئر نائب صدر سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز افتخار علی ملک نے واہگہ ، طورخم او رچمن بارڈر پر بین الاقوامی تجارتی اور ٹرانسپورٹ لاجسٹک سے متعلق کاروباری عمل کی صلاحیت میں اضافے کیلئے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کے فیصلے کو سراہا ہے، انھوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے اتھارٹی کے قیام سے برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانزٹ مرکز کے طور پر اس کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان نے انیٹگریٹڈ ٹریٹ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد تجارت خصوصاً برآمدات میں اضافہ اور کاروباری لاگت میں کمی کیلئے کاروباری مسابقت اور سہولیات میں اضافہ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ گوادر بندر گاہ فری زون کی تکمیل کے بعد پاکستان خصوصاً صوبہ بلوچستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔

انہوں نے گوادر بندر گاہ فری زون میں 30 سے زائد چینی پاکستانی کمپنیوں کی3 ارب یوآن کی براہ راست سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سرمایہ کاری میں ہوٹل، بینک، مالیاتی قرضے، لاجسٹک، اوورسیز ویئر ہائوسنگ، اناج اور تیل آبی مصنوعات کی پراسیسنگ اور گھریلو استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ گوادر بندر گاہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے تجارتی سرگرمیوں اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں