پاکستان کو عالمی منڈیوں میں مقابلے کے رجحانات پر پورا اترنے کیلئے اپنی مصنوعات کی برانڈنگ و تشہیر پر توجہ دینا ہو گی،
خواتین کو ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہئے جس کیلئے مختلف شعبوں میں اکیڈمیاں قائم کرنا ہونگی، ویمن چیمبرز آف کامرس کو اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے خاتون اول ثمینہ علوی کا ویمن چیمبرز آف کامرس کی نمائندہ خواتین سے خطاب
جمعہ 26 اپریل 2019 18:51
(جاری ہے)
خاتون اول نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی شعبہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،ہماری مصنوعات کا معیار بہت اچھا ہے تاہم دنیا بھر میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اس کی برانڈنگ نہیں ہو رہی جس کیلئے ہمیں اپنی مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کیلئے ان لوازمات کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے خواتین کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان میں مردوں کی نسبت خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ اور کراچی میں لڑکیوں کیلئے تعلیم و تربیت پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی ،ْ ہم نے کراچی میں تعلیم کیلئے ماضی میں بھی بہت کام کیا اور خواتین کو تعلیم کی فراہمی کیلئے اخراجات بھی خود برداشت کئے ،ْ اب بھی فنڈز اکٹھے کر کے خواتین کی تعلیم کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،ْ حکومت تعلیم نسواں کیلئے کام کر رہی ہے لیکن جو لڑکیاں کام کرنے کیلئے باہر نکلتی ہیں ان میں تحفظ کا احسا س اجاگر کرنے کیلئے ان کی سکیورٹی اور سرپرستی کے انتظامات کرنا ہوں گے ،ْ انہوں نے کہا کہ خواتین انٹرپرنیورشپ سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں تاہم پاکستان کی ترقی اور خواتین کی ترقی کیلئے ان کو متحد ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہئے ،ْ خواتین میں چھپے ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھانے کیلئے مختلف شعبوں کی اکیڈمیاں بنانا ہوں گی اور ویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کو اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر خاتون اول کو وائس پریذیڈنٹ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت شیریں اشرف خان کی طرف سے خواتین کی ہنر مندی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا جس کو حاضرین نے خوب سراہا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..