چیئرمین نیب کو خاتون نے پھنسانے کی کوشش کی ، اعتزاز احسن

جسٹس (ر) جاوید اقبال اخلاقی طور پر زخمی ہوئے ہیں ، چیئرمین نیب کا کام جانبدار ہو کر حکومت سنبھالنا نہیں ، بتائیں کون دھمکیاں دے رہا ہے گفتگو

جمعہ 24 مئی 2019 20:48

چیئرمین نیب کو خاتون نے پھنسانے کی کوشش کی ، اعتزاز احسن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما و بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو خاتون نے ٹریپ کرنے کی کوشش جس میں چیئرمین نیب اخلاقی طور پر زخمی ہو گئے ۔ اگر چیئرمین نیب کو دھمکیاں دی گئی ہیں تو وہ بتائیں کہ کس نے انہیں دھمکیاں دی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار بیرسٹر اعتزاز احسن نے لاہور میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کے بارے میں کچھ ثابت نہیں ہو گا ان کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ خاتون نے چیئرمین نیب کو پھنسانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں جسٹس (ر) جاوید اقبال اخلاقی طور پر زخمی ہو گئے ۔ چیئرمین نیب نے میڈیا کو ایڈریس کیا جس میں چیئرمین نیب نے کہا کہ حکومت گرانا نہیں چاہتے حالانکہ چیئرمین نیب کا کیا کام کہ وہ جانبدار ہو کر حکومت سنبھالیں ۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ چیئرمین نیب بتائیں کہ آخر ان کو کون دھمکیاں دے رہا ہے عوام ، سیاستدان و بزنس کمیونٹی کو بدعنوان کہنا درست نہیں ہے ۔ ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں