فیصل واوڈا کہتا تھا تیل نہ نکلا تو ٹکڑے ٹکڑے کردینا،نبیل گبول

فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،اب کہاں ہیں؟ وزیراعظم کہتا کہ اگلے ہفتے تیل اور گیس سے متعلق خوشخبری ملے، جبکہ وزیر پٹرولیم کہتا کہ ذخائر نہیں ملے۔نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 مئی 2019 19:46

فیصل واوڈا کہتا تھا تیل نہ نکلا تو ٹکڑے ٹکڑے کردینا،نبیل گبول
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی 2019ء) سینئر سیاسی رہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ فیصل واوڈاکہتا تھا تیل نہ نکلا تو ٹکڑے ٹکڑے کردینا، فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،اب کہاں ہیں؟وزیراعظم کہتا کہ اگلے ہفتے تیل اور گیس سے متعلق خوشخبری ملے ،جبکہ وزیر پٹرولیم کہتا کہ ذخائر نہیں ملے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ عوامی مسائل حل کریں،وزیراعظم کی ساری نظریں سمندر کی پر لگی ہوئی تھیں۔

اب جب گیس اور تیل کے ذخائر نہیں نکلے تو پریشا ن ہیں۔ نبیل گبول نے کہا کہ یہ کیسا وزیراعظم ہے کہ ایک دن کہتا ہے تیل اور گیس کے ذخائر نکل رہے ہیں، اسی دن وضاحت آجاتی ہے۔ وزیر پٹرولیم کہتا کہ آئل اور گیس کے ذخائر نہیں ملے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پھر کہتا ہے اگلے ہفتے قوم کو تیل اور گیس سے متعلق خوشخبری ملے گی۔قوم کو کوئی ایک بات توبتائے۔انہوں نے کہا کہ اوجی ڈی سی ایل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے بالکل نہیں کہا تھا کہ یہاں سے تیل اور گیس کے ذخائر ملیں گے۔

ہم نے بتایا تھا کہ صرف 10فیصد چانسز ہیں، جبکہ90فیصد چانسز نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈاکہتا تھا تیل نہ نکلا تو ٹکڑے ٹکڑے کردینا،فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،اب کہاں ہیں؟ واضح رہے انیس مئی کو وزارت پٹرولیم نے کیکڑا ون میں تیل و گیس نہ ملنے کی تصدیق کردی ۔ ترجمان کے مطابق کیکڑا ون میں موجود ذخائر میں پانی کا تناسب زیادہ ہے۔

ترجمان کے مطابق ہائیڈروکاربن کا مطلوبہ ذخیرہ نہ مل سکا۔ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق کنویں کی گہرائی اس وقت 5634 میٹر ہے۔ترجمان کے مطابق 55 میٹر مزید کھدائی کی جائیگی،ڈرلنگ کمپنیوں نے اس پر حامی بھر لی ۔ترجمان کے مطابق اس کے بعد زیر سمندر کنواں بند کرنے کا عمل شروع کیا جائیگا۔ترجمان کے مطابق کنویں کا قطر6 انچ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں