کلبھوشن جادھوکو معافی نہیں ملے گی

قوانین کے مطابق اور انصاف پر مبنی بھارتی جاسوس کا فیصلہ کیا جائے گا،عمران خان

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 19 جولائی 2019 06:46

کلبھوشن جادھوکو معافی نہیں ملے گی
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2019ء)   عالمی سطح پر پاکستان کی جیت ہوئی اور اب یہ بات بھی دنیا کے سامنے واضح ہو چکی کہ پروپیگنڈا ماسٹر بھارت ہی پاکستان میں دہشت گردی کاموجب ہے۔بھارت نے کلبھوشن جادھو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں لے جا کر خود کوہی ننگا کیا ہے کیونکہ ایک تو انہیں وہاں منہ کی کھانا پڑی اور دوسرا فیصلہ بھی پاکستان کے حق میں ا ٓگیا ہے۔

کلبھوشن جادھو کو دہشت گرد قرار دینے سے بھارت کی عالمی سطح پر ساکھ متاثر ہوئی ہے اور پاکستان کا مورال بلند ہوا ہے۔اب کلبھوشن جادھو کو پاکستان اپنے قوانین کے مطابق مگر انصاف کو مدنظرر رکھتے ہوئے ہی کاررروائی کرے گا۔اسی کیس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سے پیوستہ روز عالمی عدالت انصاف نے پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس سے متعلق کیس کے فیصلے میں بھارت کی جانب سے دائر کلبھوشن جادھو کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو پاکستان کی فتح قرار دیا تھا۔عالمی عدالت انصاف نے جاسوس کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کردی اب عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو بری یا رہا نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں، کلبھوشن کو بھارت کے سپرد نہ کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ بھارتی جاسوس پاکستانی عوام کے خلاف جرائم کا مرتکب ہوا، پاکستان اس کیس میں قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں