نواز شریف پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں، جج ارشد ملک کو معطل کئے جانے کے دن ہی نوازشریف کو رہا کر دینا چاہیے تھا‘احسن اقبال
حکومت قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے اس کیخلاف تحریک چلانا ہو گی،نیب قوانین میں بلا استثنیٰ ترامیم ہونی چاہیے ‘(ن )لیگ لائرز ونگ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعہ 23 اگست 2019 15:43
(جاری ہے)
پاکستان میں جمہوریت اور آزادی رائے کا گلا گھونٹ جا رہا ہے،ملک میں فسطائیت کو فروغ دیا جا رہا ہے،ملک کو زبان بندی کے ساتھ نہیں چلایا جا سکتا۔
ہم نے ملک میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے ذریعے اتحاد پیدا کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ججز بحالی تحریک کی طرح دوبارہ تحریک چلائیں گے۔نواز شریف سیاسی قیدی ہیں، ان پر کرپشن وغیرہ کا کوئی کیس نہیں،احتساب عدالت کے جج بارے سپریم کورٹ نے خود کہہ دیا کہ ان کا کنڈکٹ عدلیہ کے لئے باعث شرمندگی ہے۔جج ارشد ملک کو معطل اور ٹرانسفر کر دیا گیا لیکن نواز شریف کیخلاف دیا گیا ان کا فیصلہ ابھی بھی موجود ہے یہ بہت بڑا تضاد ہے،عدلیہ سے توقع ہے کہ اس معاملے میں انصاف دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو جج کو معطل کئے جانے کے دن ہی رہا کر دینا چاہیے تھا۔انصاف کے لئے عوام کی نظریں عدلیہ پر لگی ہیں،کشمیر کا سودا کرنے پر وکلا شدید غم و غصے میں ہیں۔حکمرانوں نے اپنی حکومت بچانے کے لئے کشمیر کا سودا کیا۔انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کے اقدامات کی اطلاع ملنے کے باوجود ہمارے حکومت ڈھائی ماہ خواب غفلت میں کیوں سوئی رہی،حکومت نے کاونٹر سفارتی پالیسی کیوں نہیں بنائی اس معاملے پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے اور بتایا جائے عمران خان نے مودی کی کامیابی کے ٹویٹ کیوں کئے۔انہوںنے کہاکہ اب تک او آئی سی کا اجلاس کیوں ابھی تک اسلام آباد میں کرنے کی تجویز کیوں نہیں دی گئی ،لگتا ہے کہ کسی معاہدے کی پردہ پوشی کی جا رہی ہے ۔5 سال اسی مودی کی حکومت تھی لیکن تب مودی کو جرات نہ ہوئی۔آج یہ حکومت قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکی ہے اس کیخلاف تحریک چلانا ہو گی۔نیب قوانین میں بلا استثنیٰ ترامیم ہونی چاہیے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نصیر بھٹہ نے کہاکہ ہماری قیادت کیخلاف جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہی آئے گا۔ہماری قیادت کیخلاف مقدمات اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،ہم ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان ..
صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ وارانہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعز م ہیں،سارہ رشید
ٓآزادی صحافت ،میڈیا سے وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں‘ ایچ آر سی پی
ارٹسٹوں کی تجربات سے استفادہ کریں گے‘سارہ رشید
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
حصول علم ایک پاکیزہ مقصد ہی: شیخ فرحان عزیز
صحافی برادری کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز کا احاطہ کریں گی: وزیر تعلیم
صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 44ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 212 ویں روز 4.20 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی
مزید 160نادہندگان سے 4.20ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ‘ لیسکو
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے