اینٹی کرپشن نے 90 کروڑ روپے سے زائد کی 8 ہزار کنال سے زائد سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی

اتوار 25 اگست 2019 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 90 کروڑ روپے سے زائد کی 8 ہزار کنال سے زائد سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں۔اینٹی کرپشن کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کی خصوصی ہدایات پپر پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے اسی سلسلے میں اینٹی کرپشن نے ساہیوال میں ایک کارروائی کرتے ہوئے 1186 کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی ناجائز قابضین محکمہ نہر پنجاب کی زمین پر 2002 سے ناجائز قابض تھے ساہیوال میں واگذار کروائی گئی زمین کی مالیت تقریبا 30 کروڑ روپے بنتی ہے اسی طرح اینٹی کرپشن نے ایک اور کارروائی میں تحصیل دیپالپور ضلع ا وکاڑہ میں 7 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 506 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی اینٹی کرپشن۔

(جاری ہے)

بہاولپور ریجن نے یزمان میں ایک کارروائی کے دوران 6250 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی جس کی مالیت تقریبا 30 کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے اسی طرح اینٹی کرپشن ویجیلینس سیل نے شاہدرہ لاہور میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سابق مسلم لیگی ایم پی اے میاں محمود کے ناجائز قبضے سے 150 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی سابق لیگی ایم پی اے سے واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت بیس کروڑ روپے سے زائد ہے۔

اینٹی کرپش پنجاب کی جانب سے لاہور ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ریجن میں ناجائز قابضین سے واگزار کروائی گء 8 ہزار کنال سے زائد سرکاری زمین کی مالیت تقریبا 90 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ ضلعی حکومت اور پولیس کی مدد سے واگزار کروائی گئی سرکاری زمین کا قبضہ متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیا گیا ہیڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے تمام ریجنل افسران کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں