سرسبزوشاداب پاکستان مہم کے تحت عدالت عالیہ کے سبزہ زار میں قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پودا لگایا، عدلیہ و ججز پودے لگا کر گرین پاکستان مہم میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، جسٹس مامون رشید شیخ

پیر 16 ستمبر 2019 14:54

سرسبزوشاداب پاکستان مہم کے تحت عدالت عالیہ کے سبزہ زار میں قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پودا لگایا، عدلیہ و ججز پودے لگا کر گرین پاکستان مہم میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، جسٹس مامون رشید شیخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے سرسبزوشاداب پاکستان مہم کے تحت عدالت عالیہ لاہور کے سبزہ زار میں پودا لگایا، اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبدالستار، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالناصر اور سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جمیل احمد بلوچ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آلودگی کے خاتمے کیلئے گرین پاکستان بہت ضروری ہے، سرسبزوشاداب پاکستان مہم کے تحت عدلیہ اور ججز پودے لگا کر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں،آنے والی نسلوں کو سرسبزوشاداب پاکستان کی منتقلی کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے، لاہور ہائی کورٹ میں بھی آلودگی کی روک تھام سے متعلق دائر مقدمات کیلئے گرین بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں