سندھ میں فاروڈ بلا ک بنایا گیا توبدمزگی پیدا ہوگی، ڈاکٹرشاہد مسعود

سندھ میں فاروڈ بلاک کوعوام قبول نہیں کریں گے ، کیونکہ وہی 20 کرپٹ لوگ ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ دینا تبدیلی نہیں ہے،احتساب کرنا ہے توبلاامتیاز ہونا چاہیے۔ سینئر تجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:07

سندھ میں فاروڈ بلا ک بنایا گیا توبدمزگی پیدا ہوگی، ڈاکٹرشاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 ستمبر2019ء) سینئر تجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ میں فاروڈبلا بنایا گیا توبدمزگی ہوگی،عوام قبول نہیں کریں گے ، کیونکہ وہی 120،25کرپٹ لوگ ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ دینا تبدیلی نہیں ہے،احتساب کرنا ہے توبلاامتیاز ہونا چاہیے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ معیشت گرتی جا رہی ہے، کرپٹ لوگوں کو پکڑکرنا اور احتساب کا فائدہ لوگوں کو نہیں پہنچ رہا توہمیں کیا احتساب سے فائدہ ہے؟ جہنم میں جائے اس طرح احتساب ؟ چاہیے تو یہ اس لیاقت مالی کے گھر کو سکول بنا دیں، اربوں روپیہ اگر پکڑا ہے تواس سے روٹی کی قیمت کم ہونی چاہیے لیکن روٹی کی قیمت پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے۔

ہمیں ایسے احتساب سے کیا فائدہ ہے؟چیئرمین نیب نے 71ارب جمع کروایا تو کیا بجلی سستی ہوئی ہے؟وہ 71نہیں 1000ارب بھی کہہ دیں توہماری صحت پر کیا فرق ہے؟ عوام کی زندگیوں میں تواس کا الٹا فائدہ ہورہا ہے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن اس طرح کے چورن اب بند ہوگئے ہیں یہ اب سب ٹھیک ہوجائیں گے، لوگوں میں شعور بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب آج چونیاں گئے اچھا کیا، پورا ملک عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، لیکن بزدار صاحب اپنے وزراء سے مطمئن نہیں۔

لیکن بزدار صاحب وہاں سے فوری نکل آئے اور لوگ وہاں ان کو ڈھونڈتے رہے۔پچھلے سال جو زینب بچی کے کیس میں میرے خلاف جے آئی ٹی بنی تھی، اس میں ایف آئی ٹیم تھی، ان کو اتنی توفیق نہیں کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ کیا ہوا ہے؟ انہوں نے سمجھا کہ جے آئی ٹی میں ڈاکٹرشاہد جھوٹ بولا ہے؟نہیں ایسا نہیں ہے۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ چونیاں میں اسی علاقے میں ابھی بھی3سے 4سال کے 12سے 15بچے لاپتا ہیں،ان چار بچوں کی لاشیں مل گئیں اورایف آئی آر درج ہوگئی،لیکن ا ن کی ابھی تک ایف آئی آر بھی درج نہیں ہوئیں،ان کے لواحقین رو رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں