پوری قوم جدوجہد آزادی کی تحریک میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے‘ ملک فراز اعوان

کشمیریوںنے پر امن جدوجہد کر کے تاریخ رقم کر دی ، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ‘ تقریب سے خطاب

اتوار 22 ستمبر 2019 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) اعوان اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر ملک فراز اعوان نے کہا ہے کہ پوری قوم جدوجہد آزادی کی تحریک میں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے ، اعوان اتحاد کی جانب سے سوشل میڈیا پر کشمیریوں پر بھارتی بربریت کو بے نقاب کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے لگائے ۔ ملک فراز اعوان نے کہاکہ نریندر مودی کے اقدام کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر پوری دنیا میں اجاگرہوا ہے ۔ بھارت کو کسی صورت کشمیر کو ہڑپ نہیں کرنے دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ نہتے کشمیریوں نے پر امن جدوجہد کر کے تاریخ رقم کی ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں