حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے سے مکر کر اپنے جھوٹے ہونے کا اعلان کر دیا ‘ قمر زمان کائرہ

لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں کا فریب کھل کر سامنے آ گیا ہے،پرائیویٹ سیکٹر تو اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے‘ صدر پی پی پنجاب

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:00

حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے سے مکر کر اپنے جھوٹے ہونے کا اعلان کر دیا ‘ قمر زمان کائرہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے سے مکر کر اپنے جھوٹے ہونے کا اعلان کر دیا ہے،وزرا ء بالواسطہ اپنے منشور اور دعوئوں کے بوگس ہونے کا اقرارِ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کے بیان پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں کا فریب کھل کر سامنے آ گیا ہے،پرائیویٹ سیکٹر تو اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے،لاکھوں افراد بیروزگارہوچکے ہیں،پرائیوٹ سیکٹر کے پاس روزگار نہ ہو تو لوگ حکومت کی طرف ہی دیکھتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کیلئے نہیں صرف عام آدمی کیلئے تباہی کا ماحول بنا رہی ہے،روزگاراور عوامی معاشی حقوق کا پاس رکھنا صرف پیپلز پارٹی کا شرف ہے۔نوکریوں سے انکار کا مطلب یہ ہے کہ حکمران صرف سرکاری ادارے بیچنے آئے ہیں،400 سرکاری محکمے ختم کرنے سے بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں