سول سوسائٹی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پولیس کانسٹیبل کو عزت دو کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) سول سوسائٹی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پولیس کانسٹیبل کو عزت دو کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں سول سوسائٹی کی سرکردہ شخصیات ،صحافیوں اور پولیس اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرزراعت کے ایڈوائزر شاہد قادر نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی حفاظت ہم پر لازم ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی افواج کشمیر کو آزاد کرانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں ۔ شاہد قادر نے کہا ہم رات کو میٹھی نیند سوتے ہیں اور پولیس کانسٹیبل ہماری حفاظت کے لئے گلیوں میں گشت کرتے ہیں، ان کی خدمات کو خراج تحسین اور حوصلہ بڑھانے کیلئے ہر شہری کی انہیں عزت دینا ہو گی ۔ پنجاب پولیس کے انسپکٹر اظہر نوید نے کہا کہ پولیس شہریوںکی حفاظت کے لئے دن رات ڈیوٹی کرتی ہے اور اس میں پولیس کانسٹیبل کا سب سے اہم کردار ہے ،ہم عوام کے جان و مال کے تحفظ میںکبھی کوتاہی نہیں برتیں گے ۔ تقریب سے دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر کشمیر ی او رپولیس شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں