میڈیکل بورڈ کا نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کا میگایونٹ لگانے کا فیصلہ

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں مزید کمی واقع ہوگئی،سروسز ہسپتال کی رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 2 ہزار رہ گئی ،شہبازشریف نے خون کا عطیہ دینے کیلئے بلڈ سیمپل دے دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 اکتوبر 2019 16:31

میڈیکل بورڈ کا نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کا میگایونٹ لگانے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر2019ء) سروسزہسپتال لاہور کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کا میگایونٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں مزید کمی واقع ہوگئی۔سروسز ہسپتال کی رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 2 ہزار رہ گئی ہے،شہبازشریف نے خون کا عطیہ دینے کیلئے بلڈ سیمپل دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں مزید کمی واقع ہوگئی۔

سروسز ہسپتال کی رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 2 ہزار رہ گئی ہے۔نوازشریف کی سروسزہسپتال میں پہلی رپورٹ 10 ہزار آئی تھی۔پلیٹ لیٹس کی تعداد آٹو اور مینوئل طریقے سے چیک کی گئی۔سروسزہسپتال لاہور کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کا میگایونٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی صدر شہبازشریف نے خون کا عطیہ دینے کیلئے بلڈ سیمپل دے دیا۔

نوازشریف کے چیک اپ کے بعد پروفیسر ثاقب شفیع کو بھی بلا لیا گیا ہے۔پی آئی سی کے چیئرمین پروفیسر ثاقب شفیع میڈیکل بورڈ کی معاونت کریں گے۔وزیرپنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ سینئر ڈاکٹرز نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ن لیگ کے کارکنان کی طرف سے نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

جب کہ مریم نواز کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ وہ واپنے والد کی اسپتال میں عیادت کر سکیں اور ان کے ساتھ وقت گزار سکیں۔ جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے ے سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی عیاد ت کی ہے۔شہباز شریف نے نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت اور علاج معالجے پر مشاورت کی ۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک نیچے گر گئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ان کے ناک او رمنہ سے بلیڈنگ نہیں ہوئی ،ہمیں اورڈاکٹرزکو اس بات کی سخت تشویش ہے کہ پلیٹ لیٹس صرف15ہزارکی سطح پر آ گئے جو معمول کے مطابق ڈیڑھ سے چار لاکھ کے درمیان ہوتے ہیں ،پلیٹ لیٹس اتنی تیزی سے نیچے آئے ہیں جوبہت تشویشناک بات ہے اور اس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے ۔ میں اس کی انکوائری کا مطالبہ کرتاہوںاور یہ بد ترین غفلت ہے کہ پلیٹ لیٹس اس قدر نیچے آ گئے بروقت ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں