(ن) پنجاب کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز کااہم اجلاس کل طلب

منگل 22 اکتوبر 2019 17:11

(ن) پنجاب کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز کااہم اجلاس کل طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز کااہم اجلاس کل ( بدھ ) کو طلب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے پارٹی قائد محمد نواز شریف کے ساتھ سیاسی انتقام پر مبنی رویے ، ملک کی بدترین معاشی صورتحال، غربت، مہنگائی، بیروزگاری پر مشاورت ہوگی اورمسئلہ کشمیر پر حکومتی بے عملی کا جائزہ لیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میںمیں دن ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں