چیئرمین نیب نے دورہ لاہور کے دوران مصروف دن گزارے

جمعرات 14 نومبر 2019 21:57

چیئرمین نیب نے دورہ لاہور کے دوران مصروف دن گزارے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) صوبائی دارلحکومت لاہور کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹر میں مصروف دن گزارے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوسرے روز چیئرمین نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کے بعد چوہدری شوگر ملز کیس کا جائزہ لیا۔ ڈی جی نیب نے میگا کرپشن کیسوں پر چیئرمین نیب کو بریفنگ دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں