نواز شریف کل صبح علاج کیلئے لندن روانہ ہوں گے، مریم اورنگزیب

اتوار 17 نومبر 2019 22:20

نواز شریف کل صبح علاج کیلئے لندن روانہ ہوں گے، مریم اورنگزیب
c لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کی صبحبیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کسی بھی وقت پاکستان پہنچ جائے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسٹیرائڈ کی ہائی ڈوز ز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹلیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا ہے دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 48 گھنٹے کے دوران علاج کے لیے لندن روانہ ہوجائیں گے۔اپنے ایک ٹوئٹر میں ان کا کہنا تھا کہ 'نوازشریف سفر کے لیے طبی طور پر صحتیاب ہوں گے، ان کی زندگی محفوظ ہونے پر لندن جائیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ 'نوازشریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس طبی عملے اور مکمل آلات سے لیس ہوگی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں