ناروے میں مسلم نوجوان نے قرآن پاک جلانے کی کوشش ناکام بنا دی

ناروے پولیس نے مسلم نوجوان کو گرفتار کر لیا،پی ٹی آئی وزیر علی محمد خان نے ناروے حکومت سے واقعے پر وضاحت پیش کرنے کا کہہ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 نومبر 2019 16:48

ناروے میں مسلم نوجوان نے قرآن پاک جلانے کی کوشش ناکام بنا دی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 نومبر2019ء) ناروے میں ایک مسلم نوجوان نے قرآن پاک جلانے کی کوشش ناکام بنا دی۔۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں قرآن کی توہین کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ اسلام مخالف تنظیم (سیان)کے کارکنوں نے ریلی نکالی جس میں قرآن کی شدید بے حرمتی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناروے میں احتجاج کے دوران ایک شخص قرآن پاک جلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

تاہم مسلم نوجوان نے ایمانی جذبے کے ساتھ اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔مسلم نوجوان کا جذبہ دیکھ کر قرآن پاک جلانے والا بدبخت شخص بھی ڈر گیا۔ناروے کی پولیس نے مسلم نوجوان کو موقع سے ہی حراست میں لے لیا۔موقع پر پر ناروے پولیس کی بڑی تعداد نے نوجوان کے اردگرد اپنا حصار بنا لیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر پر اس واقعے کی مذمت کی جاری ہے جبکہ مسلم نوجوان کو فوری طور پر رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وزیر علی محمد خان نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نےناروے میں قرآن پاک کو جلانے اور اس گھناؤنے جرم کو روکنے کی کوشش کرنے والے مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کی مذمت کی۔علی محمد خان نے کہا کہ ناروے کی حکومت کو اس واقعے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کرنی ہوگی ۔انہوں نے ناروے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کے خلاف سخت کاروائی کریں اور مسلم نوجوانوں کو فوری رہا کریں۔

علی محمد خان نے کہا کہ کوئی بھی مذہب کسی بھی مذہب کی کتابیں جلانے کی اجازت نہیں دیتا۔
۔ پاکستان نے ناروے میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کی مذمت کی ہے ۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے ناروے کے ایک شہر میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے پر مذمت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان دوسرے مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی مسلمانوں کے جذبات و احساسات کا احترام کرنا چاہیے۔ے۔واضح رہے کہ ناروے میں ہی 2011 میں ایک اسلام مخالف شخص آندریس بریوک نے فائرنگ کرکے 77 افراد کو قتل کردیا تھا۔ عدالت نے اسے 21 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں