ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر دیگا

رقم انرجی سمیت دیگر منصوبوں پر خر چ کی جائیگی،ہنگامی ضروریات کو پورا کیاجاسکے گا،اعلامیہ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 6 دسمبر 2019 11:59

ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر دیگا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،6دسمبر 2019ء) ایشیائی ترقیاتی بنک نے بجٹ سپورٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔ تفصیل کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایک ارب ڈالر کی رقم پاکستان کو فوری طور پر فراہم کی جائے گی۔ ایک ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کی مد میں ملیں گے، رقم کی فوری ادائیگی سے پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جائے گی۔

ایشائی ترقیاتی بنک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے فراہم کی جانے والی رقم انرجی سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ایک ارب ڈالر آئی ایم ایف اصلاحات پروگرام کے تحت دیئے گئے۔ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے امداد جاری رکھے گے۔ رقم سے ہنگامی مالی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اصلاحات پروگرام سے پاکستان نے بجٹ خسارے کیساتھ اخراجات میں کمی کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے  اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بنک نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہاگیا تھا کہ فصلوں کی کٹائی اور برداشت کے دوران اجناس کے ضیاع سے پاکستان کو سالانہ 1.13 ارب ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے پاکستان ہول سیل کی زرعی مارکیٹوں کے حوالے سے جاری اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فصلوں کی تیاری کے بعد ان کی کٹائی اور برداشت وغیرہ کے مراحل میں زرعی اجناس کا ضیاع ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برداشت کے دوران ہونے والے نقصانات میں 75فیصد کی کمی سے پاکستان سالانہ 1.13 ارب ڈالر کی بچت کرسکتا ہے۔ تاہم اب ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کی ہنگامی طور پر ضروریات پوری کرنے کیلئے ایک ارب ڈالرکی رقم فوری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ایک ارب ڈالر آئی ایم ایف اصلاحات پروگرام کے تحت دیئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں