وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی وزیر اعظم سے ملاقات‘ایل ڈی اے میں کی جانے والی اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی
تعمیراتی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لئے ایل ڈی اے کے اقدامات قابل تعریف ہیں: وزیرا عظم عمران خان
جمعرات 12 دسمبر 2019 20:59
(جاری ہے)
ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے وزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ایل ڈی اے میں کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔انہوں نے وزیر اعظم کو لاہور کے نئے ماسٹرپلان کی تیاری کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات اور کمرشلائزیشن پالیسی کی تیاری کے لئے لینڈ یوز رولز 2019ء کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
انہوںنے بتایا کہ محض دس ماہ کے مختصر عرصے میں ایل ڈی اے سٹی کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا گیا ہے اور9712فائل ہولڈرز کو پلاٹ الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کو پلاٹ دینے کے لئے بھی قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے اور سکیم کی اراضی پر واقع تین رہائشی سکیموں سے کامیاب مذاکرات کے بعد 623متاثرین کو ان کے پلاٹوں کے قبضے دیئے جا رہے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ لاہور میں کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کرنے کے لئے 70سے زائد نقشے منظوری کے لئے ایل ڈی اے کو جمع کروادیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ65نئی پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔ انہوںنے وزیر اعظم کو بتایا کہ ون ونڈو سیل پر وصول ہونے والی درخواستوں پرعمل درآمد کی شرح28فیصد سے بہترہو کر 48فیصد ہو گئی ہے اور اسے جلدہی90فیصد سے زائد کیاجائے گا۔ وزیراعظم نے ایل ڈی اے کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکیا۔انہوںنے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے میں کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور تمام معاملات کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھتے ہوئے شہریوں کو بلا تفریق ریلیف فراہم کیا جائے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل کی ملاقات
مریم نواز سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کنٹری منیجر ذیشان احمد شیخ کی ملاقات
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا