پنجاب حکومت کا 1500 ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

محکمہ پبلک اینڈ انجینئرنگ میں 10 سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کی مستقلی کیلئے سفارشات پنجاب کابینہ کو ارسال

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 27 جنوری 2020 16:18

پنجاب حکومت کا 1500 ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جولائی 2019ء) محکمہ پبلک اینڈ انجینئرنگ کے 1500 ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی سٹینڈنگ کمیٹی نے تجاویز پنجاب کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ محکمہ  پبلک اینڈ انجینئرنگ میں 2400 سے زائد ملازمین 10 سال سے کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے۔ اور سراپا احتجاج تھے کہ 10  سال کی سروس کے بعد بھی مستقل نہیں کیا  جار ہا ۔

جس پر حکومت نے  اسٹینڈنگ کمیٹی کو سمری ارسال کی ۔ بعدازاں محکمہ پبلک اینڈ انجینئرنگ کے1500 ملازمین  کو مستقل کرنے کی سفارشات پنجاب  کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب ملازمین کو مستقل کرنے کی حتمی منظوری دیں گے  ۔ واضح رہے اس سے قبل وفاق میں ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق وفاقی وزیر پالیمانی  امور اعظم سواتی نے بیان بدل لیا تھا  ان کا کہنا تھا کہ تمام وزارتوں میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے  کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی  ہے جلد پالیسی بنے گی۔لوکل گورنمنٹ میں پولیس کو شامل کر رہے ہیں۔جب تک پولیس کی تنخواہیں زیادہ نہیں کریں گے۔اس  وقت تک ان کی کارگردگی بہتر نہیں ہو سکتی۔ اس حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے صوبے  کے تمام محکمہ جات سے سرکاری ملازمین کی فہرست طلب کی گئی تھی ۔ تاہم اب پنجاب اسٹینڈنگ کمیٹی نے محکمہ ہیلتھ  کے1500 ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے سفارشات پنجاب کابینہ کو بھیجوا دی ہیں۔ مگر حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کریں گے ۔ 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں