وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاریکی ملاقات

ملاقات کے بعد تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے پا گئے،تمام تر معاملے میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے تعاون پر ان کا خصوصی شکر گزار ہوں، سردار دوست محمد مزاری

پیر 24 فروری 2020 18:50

وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاریکی ملاقات
لاہور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پیر کے روزڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے ڈپٹی سپیکرہائو س میں ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ملاقات میں اسمبلی ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے اور ڈپٹی سپیکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر بھی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعلی پنجاب نے ڈپٹی سپیکر کو یقین دہانی کراوئی کہ ان کے تمام تر تحفظات دور کئے جائیں گے اور آئندہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے وعدہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر کرنے کیلئے وہ ہر ممکن تعاون اور تمام وسائل فراہم کرینگے ۔وزیرِ اعلیٰ کی ملاقات کے بعد تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے پا گئے ہیں اور تمام تر معاملے میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے تعاون پر ان کا خصوصی شکر گزار ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں