پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی توسیع معطلی سزا کی درخواست مسترد کردی
پنجاب وائلڈ لائف (پروٹیکشن، پریزرویشن ، کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) ترمیمی ایکٹ 2007کے سیکشن 2(S) ، 21 اور 38 میں ترامیم کا فیصلہ غیر قانونی شکار پر جرمانے اور سزائوں میں اضافے اورسرپلس کالے ہرن، چنکارا اور نیل گائے کے شکار کی اجازت دینے کا فیصلہ کرونا وائرس کے باعث ہمسایہ ملکوںمیں پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر ضروری حفاظتی تدابیر پر موثر انداز میں عملدرآمد کا فیصلہ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے،مافیا جہاں بھی موجود ہے، اسے کچلنا ضروری ہے،عثمان بزدار
منگل 25 فروری 2020 21:39
(جاری ہے)
19 ، 20 اور 21 فروری کو کمیٹی کے یکے بعد دیگرے تین اجلاس منعقد ہوئے۔
21 فروری کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ خود اور ڈاکٹر عدنان سکائپ پر شریک ہوئے۔بریفنگ میں کہا گیاکہ نواز شریف کے نمائندوں نے نئی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹس جمع کرانے کی بجائے پرانی میڈیکل رپورٹس کو ہی حتمی قرار دینے پر اصرار کیا۔خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی اورپنجاب کابینہ نے نوازشریف کی درخواست برائے توسیع معطلی سزا کواتفاق رائے سے مسترد کردیا۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب وائلڈ لائف (پروٹیکشن، پریزرویشن ، کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) ترمیمی ایکٹ 2007کے سیکشن 2(S) ، 21 اور 38 میں ترامیم کا فیصلہ کیاگیا۔صوبائی کابینہ نے پنجاب وائلڈ لائف (پروٹیکشن، پریزرویشن ، کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) ترمیمی ایکٹ 2007 میں ترمیم کی منظوری دے دی،جس کے تحت صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے غیر قانونی شکار پر جرمانے اور سزائوں کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاگیاکہ یکم نومبر 2020 سے شروع ہونے والے ہنٹنگ سیزن سے قبل غیر قانونی شکار پر جرمانے اور سزائیں مزید بڑھائی جائیں گی۔اجلاس میں صحرائے چولستان میں سرپلس کالے ہرن، چنکارا اور نیل گائے کے شکار کی اجازت دینے کا فیصلہ کیاگیا۔کابینہ نے 62 سرپلس کالے ہرن، 21 چنکارا اور 27 نیل گائے کے شکار کی اجازت دینے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں دی پنجاب آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری بھی دی گئی جبکہ پنجاب فشریز رولز 1965 میں ترمیم کی منظوری موخر کردی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن ڈیمز سے پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے وہاں پر ماہی پروری کے باعث پانی آلودہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں لہذااس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور محکمہ آبپاشی، صحت، پبلک ہیلتھ اور دیگر سٹیک ہولڈرز تمام جزئیات کا جائزہ لے کر اگلے کابینہ اجلاس میں حتمی سفارشات پیش کریں۔اجلاس میں کرونا وائرس کے باعث ہمسایہ ملکوںمیں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں ضروری حفاظتی تدابیر پر موثر انداز میں عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ صحت کامزید سٹاف ایئرپورٹس پر تعینات کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہمسایہ ممالک خصوصاً چین اورایران سے درآمد ہونے والی کھانے پینے والی اشیاء کی قلت کسی صورت نہیں ہونی چاہیئے۔انہوںنے ہدایت کی کہ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اس ضمن میں میٹنگ کرکے امور کا جائزہ لیں اور پیشگی اقدامات اٹھائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈیڑھ برس کے دوران عوام کی خدمت کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں اور ہر فیصلہ مشاورت کے ساتھ کیا گیا ہے اور کیا جائے گا۔صوبے میں ون مین شو کے غلط کلچر کو اکھاڑ پھینکا ہے۔مشاورت سے کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔حکومت کے بر وقت اقدامات اور بہترین فیصلوں سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ پرائس کنٹرول کیلئے سیاسی و انتظامی ٹیم پہلے سے زیادہ جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔مافیا جہاں بھی موجود ہے، اسے کچلنا ضروری ہے۔اجلاس میں پنجاب کابینہ کے 24 ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل کی ملاقات
مریم نواز سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کنٹری منیجر ذیشان احمد شیخ کی ملاقات
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا