ذ* صوبائی وزیرانسانی حقوق و اقلیتی امور کی یورپی پونین کے دفد سے ملاقات

۷تحریک انصاف کے دور حکومت میں صوبہ بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہی: اعجاز عالم آگسٹین

بدھ 26 فروری 2020 21:31

، لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین سے یورپی یونین کے وفد نے سیکرٹری قانون و انسانی حقوق انگیب روگ زوران کی قیادت میں کیمپ آفس انسانی حقوق میں ملاقات کی۔ملاقات میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس، پاک یورپ تعلقات، مسئلہ کشمیر، انسانی حقوق اور اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق امور زیربحث آئے۔

صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخو بی آگاہ رہتے ہوئے ہر قسم کے تشدد کی روک تھام، سزائے موت کے قوانین، خواتین کے حقوق اور بالخصوص بچوں سے جنسی زیادتی جیسے واقعات کے حوالے سے موثر قانون سازی یقینی بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یورپی پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس کی حیثیت میں توسیع کے لئے پاکستان کی مدد کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ آج دنیا بھر میں وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ملک پاکستان ایک ایسا پُرامن ملک بن کر ابھر رہا ہے ،جدھر دنیا بھر سے سرمایہ کار اور سیاح کھینچے چلے آرہے ہیں جبکہ پاکستان نے ہمیشہ پیار و محبت کی بات کی مگر بھارت کیجانب سے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں اور اپنے ہی ملک میں متنازعہ شہریت بل کی وجہ سے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے تاہم وقت کی ضرورت ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور امن قائم کرنے کیلئے یورپی یونین پارلیمنٹ اور دیگر بین الاقوامی تنظیمیں اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کریں۔

انہوں نے پنجاب بھر میں انسانی حقوق بالخصوص اقلیتوں کے لئے کئے جانیوالے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں کمیٹیوں کے قیام، اقلیتوں کے لئے ملازمت کے مواقع، اقلیتی نوجوانوں کے لئے میرٹ پر وظائف اور مالی معاونت، نکاح کو ڈیجیٹل طریقے سے رجسٹرڈ کرنا، گھریلو تشدد اور مذہب کو جبری طور پر تبدیلی کے خلاف قانون سازی، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے نفرت انگیز تقریر کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے مطابق ایکشن، اقلیتی قیدیوں کے لئے سزائوں میں کمی و معافی،ں کے خلاف کمیٹیوں کی تشکیل توہین مذہب کے قانون کا غلط استعمال، خواتین پر تیزاب پھینکنے اور گھریلو تشدد کے خلاف قانون سازی اور دیگر اہم کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

وفد نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی انسانی حقوق کے تحفظ بالخصوص معصوم کشمیریوں کی آزادی کے لیئے اپنی مکمل معاونت کا یقین دلایا۔اس موقع پر سیکرٹری انسانی حقوق داکٹر ارشااد احمد،ڈپٹی سیکرٹری محمد یوسف،سربراہ فیسز آف پاکستان جاوید ولیم اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں