عمران خان شہباز شریف کی وجہ سے اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

بحران اور مشکل حالات ہجوم کو قوم بنا دیتے ہیں، لیکن بدقسمتی ہے کہ ہماری عوام اور سیاستدان کچھ نہیں سمجھتے، عارف حمید بھٹی

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 26 مارچ 2020 10:40

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26مارچ2020ء) دنیا بھر میں 21 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے کوروناوائرس نے اس وقت پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہےجس کے بعد بظاہر کہا جا رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز کورونا وائرس کے مسئلے پر وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن رہنماؤں کی ویڈیو لنک کانفرس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان شہبازشریف کی وجہ سے اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بحران اور مشکل حالات ہجوم کو قوم بنا دیتے ہیں، لیکن بدقسمتی ہے کہ ہماری عوام اور سیاستدان کچھ نہیں سمجھتے۔
بات کرتے ہوئے تجزیہ نگا رکا کہنا تھا کہ عمران خان اس لئے ویڈیو لنک کانفرس چھوڑ گئے کیونکہ انہیں اس بات کا علم تھا کہ شہبازشریف کے پاس معلومات کا ذخیرہ ہے جو عمران خان کے پاس نہیں ہے، اس لئے انہوں نے اپنی تقریر کے بعد وہاں سے جانے کو ہی مناسب سمجھا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ویڈیو لنک کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر کے بعد واک آوٹ کر دیا تھا جس کےبعد شہبازشریف اور بلاول بھٹو نے بھی واک آوٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی پر تجزیہ کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ان کی بات سننی چاہیئے تھی، وہ وزیراعظم ہیں، اگر اپوزیشن بات کرنا چاہتی ہے تو انہیں بات کرنی چاہیئے۔

اد رہے کہ پوری دنیا میں تباہی مچانے کے بعد مہلک کورونا وائرس نے اب پوری دنیا میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پاکستان میں اب تک متاثری افراد کی تعداد 1081 ہو گئی ہے جبکہ 8 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔حکومت کی جانب سے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کےچاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگو ں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں