کوروناکے خلاف جنگ دشمن سے جنگ کرنے جیسے جذبہ کی ضرورت ہے‘گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
22کروڑ عوام کو چٹان جیسی مضبوطی سے کوروناکیخلاف کھڑاہونا ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت اور طبی عملہ کا ساتھ دیں
جمعہ 3 اپریل 2020 21:53
(جاری ہے)
وہ جمعہ کے روز گور نر ہائوس لاہور میں پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کے چوہدری عنصر سمیت دیگر کی قیادت میں وفد کی ملاقات اور عوام کو کورونا سے بچائو کیلئے پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کی جانب سے 5ملین روپے کے ماسک اور سینی ٹائزر سمیت دیگر حفاظتی سامان عطیہ کر نے کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وائس چیئر پرسن سرور فائونڈیشن بیگم پروین سرور بھی موجود تھیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام گھروں میں رہیں کورونا وائرس لینے باہر نہ جائیں اگر عوام گھر وں میں رہیں گے تو کوئی شک نہیں کہ ہم بھی چین کی طر ح پاکستان میں کوروناکیخلاف جنگ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگا کوروناسے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ گورنر نے کہا کہ وفاقی اورپنجاب حکومت اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے بدقسمتی سے ان حالات میں اپوزیشن کوئی مثبت تجویز دینے اور اپنا مثبت کردار ادا کر نے کی بجائے تنقیدی پالیسی اختیار کررہی ہے جو کسی بھی صورت درست نہیں اس مشکل کی گھڑی میں اپوزیشن کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر اپنا کردارادا کر نا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج چین بھی پاکستان کیساتھ کھڑا ہے مگر معاشرے کے تمام طبقات کو بھی کورونا کے خطرات کو سنجیدہ لینا ہوگا عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت اور طبی عملہ کا ساتھ دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ ہے انکو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے کورونا کے خلاف جنگ کسی فرد ،جماعت یا حکومت کی نہیں ہر پاکستانی کی جنگ بن چکی ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار