کورونا بحران، پنجاب پولیس راشن لےکر مستحق لوگوں کے گھر پہنچ گئی

محکمہ پولیس پنجاب نے اپنی جیب سے ساڑھے سات کروڑ روپے کے امدادی راشن پیک تقسیم کئے

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 7 اپریل 2020 14:27

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-07اپریل2020ء) پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں جس کے بعد ہر طرف اس کا خوف پایا جا رہا ہے۔ اب تک پاکستان میں متاثر ہ افراد کی تعداد 4ہزار کے قریب ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہو نے والے افراد کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد بہت سے لوگوں کو راشن کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی دوران محکمہ پولیس پنجا ب نے اپنی جیب سے ساڑھے کروڑ روپے کے امدادی راشن تقسیم کئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ محکمے نے وزیراعظم کے کورونا فنڈ کے علاوہ یہ رقم جمع کر کے مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ ملک بھر میں کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ایک طرف کاروبار بند ہیں روزگار کے مواقعے ناپید ہیں ایسے میں پنجاب پولیس نے فرائض منصبی ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی جیب سے مستحق افراد کی مدد کرنا شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ راشن کی تقسیم کے عمل کا جائزہ مقامی ڈی ایس پی اور ایس پی لیں گے اور شفاف طریقے سے مستحق افراد تک راشن پہنچایا جائے گا۔اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس تعینات کردی گئی ہے جو لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر رہی ہے اور دن رات عوام کے تحفظ کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ہر قسم کی کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوں کو حکومتی اقدامات پر عمل کرنے کا پابندی بنایا جائے کیونکہ یہی ایک واحد راستہ ہے جس کی مدد سے ہم کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

ایک طرف پولیس لوگوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے تو دوسری جانب ملک بھر میں کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ایک طرف کاروبار بند ہیں روزگار کے مواقعے ناپید ہیں ایسے میں پنجاب پولیس نے فرائض منصبی ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی جیب سے مستحق افراد کی مدد کرنا شروع کر دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں