کورونا کے خلاف جنگ، ٹائیگر فورس میں لیگل کور کا ایشو اٹھنے والا ہے

ہر چیز کا ایک لیگل کور ہوتا ہے، اورپارٹی کے اندرسے ہی یہ مسئلہ کھڑا ہونےوالا ہے، سوال یہ پیدا ہوگا کہ کیا ٹائیگر فورس رجسٹرڈ ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 8 اپریل 2020 10:22

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-08 اپریل2020ء) اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو کوروناوائرس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نےا س وقت پورے پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کےساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسی بحران سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹائیگر فورس کا اعلان کیاتھا جس کے رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی بارے میں بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ زیراعظم نے ٹائیگر فورس بنانے کا جو اعلان کیا تھا،اس میں بہت سے لوگ مسئلہ کھڑا کرنے والے ہیں،ایشو یہ آنے والا ہے کہ اس کا لیگل کور کیا ہے،ہر چیز کا ایک لیگل کور ہوتا ہے، اورپارٹی کے اندرسے ہی ایشو کھڑا ہونےوالا ہے، سوال یہ پیدا ہوگا کہ کیا ٹائیگر فورس رجسٹرڈ ہے،کیاوزیراعظم ایک فورس بنا بھی سکتے ہیں یا نہیں؟وہ کس کےماتحت ہو گی اور کیسےکام کرے گی،اس کا بجٹ کہاں سے آئے گا؟یہ آئیڈیا بہت اچھا ہےلیکن ایک لیگل چھتری کی ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو پتہ ہے کہ برطانیہ میں لوگ اسی طرح کام کر رہے ہیں، دنیا بھر میں کہیں بھی فلاحی کام کرنے کے حوالے سے ایک لیگل چھتری کی ضرورت ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ابھی تک اس کے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 55 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد عمران خان نےایک ٹائیگر فورس کا اعلان کیا تھا جو اس لاک ڈاؤن میں لوگوں کے گھروں میںر اشن فراہم کرے گی۔ ابھی تک 6 سے 7 لاکھ افراد نے اس ٹائیگر فورس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں