وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا اینڈ ڈینگی کنٹرول کا خصوصی اجلاس

عید الاضحی کے ایام میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور،عیدالاضحی پر پارک اورتفریحی مقامات پر بند رہیںگے سکولوں کے ایڈمن آفس کھولنے اورانتظامی عملے کو آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ، طلبہ اوراساتذہ کوسکولوں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی

جمعہ 10 جولائی 2020 19:36

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا اینڈ ڈینگی کنٹرول کا خصوصی اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا اینڈ ڈینگی کنٹرول کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں عید الاضحی کے ایام میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر غورکیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ عیدالاضحی پر پارک اورتفریحی مقامات پر بند رہیںگے۔سکولوں کے ایڈمن آفس کھولنے اورانتظامی عملے کو آنے کی اجازت دی جارہی ہے تاہم طلبہ اوراساتذہ کوسکولوں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق سکول کھولنے سے پہلے محکمہ سکول ایجوکیشن ایس او پیز پر مکمل گائیڈ لائن جاری کرے گا۔سکولوں کو دوشفٹوں میں چلانے پر غورکیا جارہاہے اورہرشفٹ میں ڈھائی گھنٹے کی کلاسز ہوںگی۔

(جاری ہے)

سکولوں میں ہینڈ واش،ماسک اوردیگر ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا ئیںگے۔اجلاس میںطے کیاگیا کہ اپائمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت پراپرٹی ،پروفشنل ٹیکس اورایکسائز پرمنٹ کے اجراء کی اجازت دی جائے گی۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ پنجاب میں ڈینگی سرویلنس نہ کرنے والے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہپنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے ۔6شہروں میں مخصوص تعداد سے زیادہ کورونا مریض آنے پرعارضی لاک ڈاؤن کیاگیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس، سینئر ممبر بورڈ آ ف ریونیو ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں