پرویز الٰہی کا تحفظ ناموس رسالت ﷺ بل کی منظور پر تبصرہ

اگر میری زندگی میں کوئی کام اسلام کے لیے ہو جائے، تو میں سمجھوں گا کہ میری زندگی کا مقصد پورا ہو گیا، چودھری پرویز الٰہی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 جولائی 2020 11:42

پرویز الٰہی کا تحفظ ناموس رسالت ﷺ بل کی منظور پر تبصرہ
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی 2020ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ اسلام کیلئے اگر ہم سے کوئی کام ہوجائے تو میں سمجھوں گا کہ میری زندگی کا مقصد پورا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیف ایگزیکٹو آفیسر یو ایس گروپ میاں محمد احسن اور چیئرمین جاوید اشرف بھٹی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس موقع پر راسخ الٰہی بھی موجود تھے جبکہ وفد میں صہیب جاوید بھٹی، میاں علی احسن اور عبدالرحمن سکھیرا شامل تھے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے، تحفظ ناموس رسالت ہمارے دین کی بنیاد ہے اس کے بغیر دین مکمل نہیں ہوتا، اسلام کیلئے اگر ہم سے کوئی کام ہوجائے تو میں سمجھوں گا کہ میری زندگی کا مقصد پورا ہو گیا اور اللہ تعالیٰ مجھ سے راضی ہوگیا۔

(جاری ہے)

میاں محمد احسن نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت بل اور دینی کتب کو علما بورڈ سے منظوری سے مشروط کر کے بڑا عظیم کام کیا ہے۔ جاوید اشرف بھٹی نے کہا کہ مسلم امہ کیلئے آپ کی یہ خدمت کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کمپنی کی جانب سے 50 ہزار ماسک پیش کیے اور کہا کہ ہم حکومت پاکستان کو بھی 1.2 ملین ماسک کا تحفہ دے چکے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے بچائو میں مدد کی جا سکے۔

قبل ازیں حکمران اتحادی جماعت ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھی اسلام آباد میں نئے مندر کی تعمیر کو ریاست مدینہ کی توہین قرار دیدیا ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا مندر بنانا اسلام کی روح کیخلاف ہے بلکہ یہ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتح مکہ کے موقع پر خاتم النبیّین حضرت سیدنا محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللّٰہ عنہ کے ساتھ بیت اللّٰہ شریف میں موجود 360 بتوں کو توڑا تھا، اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا تھا کہ ’’حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل مٹنے ہی والا تھا‘‘۔

ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ ہیں، پہلے سے موجود مندروں کی مرمت کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں