یواے ای سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فری ایئرٹکٹ کا اعلان کردیا گیا

یواےای میں پھنسے 200 پاکستانی کل پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد اور ملتان پہنچیں گے، مفت ٹکٹس کا بندوبست یواے ای تاجر خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری نے کیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 اگست 2020 21:53

یواے ای سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فری ایئرٹکٹ کا اعلان کردیا گیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2020ء) متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فری ایئرٹکٹ کا اعلان کردیا گیا، یواےای میں پھنسے 200 پاکستانی کل پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد اور ملتان پہنچیں گے، مفت ٹکٹس کا بندوبست یواےای تاجر سہیل گلداری نے کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وزارت اورسیز کی کوشش کے باعث 200 فری ایئر ٹکٹس کا بندوبست کردیا گیا ہے۔

فری ٹکٹ کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یواےای میں پھنسے 200 پاکستانی کل پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد اور ملتان پہنچیں گے۔ مفت ٹکٹس کا بندوبست یواےای تاجر سہیل گلداری نے کیا ہے۔ سہیل گلداری خلیج ٹائمز کے مالک اور متحدہ عرب امارات کی بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے معاون خصوصی اووسیز زلفی بخاری کی سہیل گلداری سے اس حوالے سے اہم ملاقات 25 جولائی کو خلیج ٹائمز کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی تھی۔

جہاں پر سہیل گلداری نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ سہیل گلداری نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایئرلائن امارات نے پاکستان کے لیے چلائی جانے والی مسافر پروازوں میں آج 10 اگست سے اضافے کا اعلان کردیا جسے 60 پروازیں فی ہفتہ تک بڑھا دیا جائے گا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سروس میں اس اضافے سے صارفین کو دبئی کے راستے موجودہ نیٹ ورک میں 70 سے زائد مقامات تک رسائی حاصل ہوگی۔ ایئرلائن نہ صرف کراچی، اسلام ا?باد، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اپنی پروازوں کی ا?مد و رفت میں اضافہ کرے گی بلکہ پشاور میں اپنی سروسز بحال کر کے دنیا بھر میں صارفین کو اپنے وسیع نیٹ ورک تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرے گی۔

مارات ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے لیے ہفتے میں 53 پروازیں چلائی جائیں گی جسے 16 اگست تک 60 پروازوں تک بڑھا دیا جائے گا۔سروسز میں اضافے کے تحت ایئرلائن کراچی کے لیے 21 پروازیں چلائے گی جسے 16 اگست سے بڑھا کر ہفتہ وار 28 پروازیں کردی جائیں گی۔اس کے علاوہ ہر ہفتے 10 پروازیں اسلام ا?باد، سیالکوٹ، 10 لاہور اور 5 پروازیں پشاور کے لیے چلائی جائیں گی۔

تاہم ایئرلائن کی جانب سے صارفین کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور مسافروں کو صرف اس صورت میں جہاز میں سوار ہونے دیا جائے گا جب وہ سفر کی اہلیت اور شرائط پر پورا اترتے ہوں۔ ساتھ ہی اب صارفین دبئی میں رک سکتے اور دبئی کے لیے سفر بھی کرسکتے ہیں کیوں کہ یہ شہر بین الاقوامی تجارت اور تفریح کے لیے آنے والوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں