شہباز شریف کی بیٹی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا
احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرینس کی سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا تھا، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ، گھر اور عدالت کے باہر نوٹس چسپاں کردیے گئے
شہریار عباسی جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:44
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں متعدد بار طلب کیا ، ان کی عدم پیشی پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے مگر ان کے بیرون ملک مقیم ہونے کی وجہ سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ۔
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اشتہاری قرار دیئے جانے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور نوٹس رابعہ عمران کے گھر کے باہر، عدالت کے باہر اور دیگر مقامات پر چسپاں کردیئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات ریفرنس میں نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کررکھا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان سلمان شہباز، نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی نے نیب کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیان ریکارڈ نہیں کروائے ، عدالت کی جانب سے سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز پہلے سے ہی نیب کی حراست میں ہیں ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار