کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا معاملہ، مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری نے شہباز گل کا دعویٰ مسترد کر دیا

شہباز گل جس کمرے کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ گارڈ کھٹکھٹا رہا ہے وہ حقیقت میں میرا کمرہ تھا،مریم نواز کا کمرہ اس سے پیچھے تھا جہاں اہلکار کھڑے ہیں اور دروازہ توڑ رہے ہیں۔ ذیشان ملک کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 اکتوبر 2020 13:13

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا معاملہ، مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری نے شہباز گل کا دعویٰ مسترد کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی کراچی کے ہوٹل سے گرفتاری کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔جس سے واضح ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا آپریشن 46 منٹ تک جاری رہا۔ان کی گرفتاری کا آپریشن صبح 6 بج کر 8 منٹ پر شروع ہوا جب ہوٹل میں پولیس کی دو موبائلیں داخل ہوئیں۔اس کے بعد 6 بج کر 46 منٹ پر پولئس ٹیم پندرہویں فلور پر مریم نواز کمرے کے باہر پہنچیں۔

مریم نوا زکے کمرے کے باہر سیاہ لباس اور جوگر پہننا شخص فون پر ہدایات لیتا رہا۔6 بج کر 48منٹ پر اہلکار دورازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے۔6 بج کر 50منٹ پر کیپٹن (ر) صفدر کو کمرے سے باہر نکال کر حراست میں لیا گیا۔آپریشن کے دوران لفٹ اور لابی میں سادہ لباس میں ایک شخص کیپٹن (ر) صفدر کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔

(جاری ہے)

۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور حکومتی ترجمان کے درمیان ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے معاملے میں اپوزیشن جھوٹ بول رہی ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو سے واضح ہے کہ رینجرز ساری کارروائی میں کہیں نہیں ہے۔ہاں یہ بات یاد رکھیں کہ کراچی کے تمام بڑ ے ہوٹل اور چوک جیسے Avari، movenpick,PC اور کلفٹن چوک ،بوٹ بیسن پر 24/7 رینجرز کی گاڑیاں حفاظت کے کئیے موجود ہوتی ہیں۔براہ مہربانی جھوٹ اتنا بولیں جو ثابت کر لیں۔

"
معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ "میرا چیلنج ہے ن لیگ کو اگر cctv فوٹیج میں دروازہ توڑا جاتا ہے تو دکھائیں ۔ فوٹیج میں صاف نظر آ رہا ہے کہ پولیس والے بڑی عزت اور احترام سے بغیر زور زبردستی کیپٹن صفدر کو ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔ دروازے کا لیچ پولیس کے جانے کے بعد توڑ کر تصویر کشی کی گئی جس میں مریم صفدر ماہر ہیں ۔
۔

شہباز گل نے کہا کہ ایک چینل پر خبر چلی کہ سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکار کسی سے ہدایات لے رہا ہے۔ یہ سب مل کر ماموں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اصل میں یہ سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص کسی ادارے کا اہلکار نہیں بلکہ مریم کا اپنا گارڈ ہے۔اسی حوالے سے مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کا کہنا ہے کہ شہباز گل جس کمرے کے بارے میں کہہ رہا کہ گارڈ کھٹکھٹا رہا ہے وہ حقیقت میں میرا کمرہ تھا۔مریم نواز کا کمرہ اس سے پیچھے تھا جہاں اہلکار کھڑے ہیں اور دروازہ توڑ رہے ہیں۔
۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں