لاہور میں پولیس اہلکار نے اداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

میں شوبز سے تعلق رکھتی ہوں، پولیس اہلکار کبیر ڈانس پارٹی کا کہہ کر ساتھ لے گیا اور نجی ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے شکایت درج کروانے پر آئی جی پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 اکتوبر 2020 11:05

لاہور میں پولیس اہلکار نے اداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء) لاہور میں پولیس اہلکار نے فنکارہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولیس اہلکار نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔خاتون نے پولیس اہلکار کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ میں شوبز سے تعلق رکھتی ہوں۔ پولیس اہلکار کبیر ڈانس پارٹی کا کہہ کر مجھے ساتھ لے گیا جب کہ نجی ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا،خاتون نے بتایا کہ ملزم زیادتی کرنے کے بعد ہوٹل سے فرار ہو گیا۔

پولیس لائن میں تعینات ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے چھانگا مانگا میں بھی ایک شہری پر مقدمہ درج کروایا تھا،جب کہ اس کے اپنے خلاف بھی تھانہ سبزہ زار میں گیسٹ ہاؤسز کے مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ملزم کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں 2 بہنوں کے مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی مدعیت میں 15 افراد کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا ۔متاثرہ لڑکیوں کی والدہ نے بتایاکہ دونوں بیٹیوں کو بالائی منزل پر مقیم میاں بیوی نے 11 ستمبر کو اغواء کروایا، ملزمان نے دونوں بیٹیوں کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی اور ویڈیو بنائیں۔

لڑکیوں کی والدہ نے الزام لگایا کہ 3 ملزمان نے بڑی بیٹی سے ڈگلس پورہ کے ایک مکان میں زیادتی کی، 2 ملزمان نے چھوٹی بیٹی کو گوجرانوالہ لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔والدہ نے الزام لگایا کہ ملزمان نے پانچ سے 6 روز تک دونوں بیٹیوں کو حبس بے جا میں رکھا، ملزمان نے ایک بیٹی کو پانچ روز بعد گوجرانوالہ میں چھوڑا، جبکہ دوسری بیٹی چھ روز بعد فیصل آباد سے ملی۔پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کے لیے چند روز قبل درخواست موصول ہوئی، متاثرہ بہنوں کا میڈیکل کروالیا گیا، فارنزک رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ترجمان پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں