وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیا ہ کے موقع پر پیغام

پیر 26 اکتوبر 2020 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیا ہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے تمام اخلاقی، سفارتی اور سیاسی قوانین کو پامال کیا -بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں افراد کو کرفیو کی پابندیوں میں جکڑ رکھا ہی- بھارتی سرکار گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی- کشمیرمیں بھارتی حکومت کی ظلم و تشدد کی پالیسی ناکام ہو چکی ہی-بندوق کی نوک پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا- انہوں نے کہا کہ غاصبانہ قبضہ کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھناانسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہی-عالمی برادری کو بھارت پر کشمیر میں آگ اور خون کا یہ کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے دبائو ڈالنا چاہیئی-انہوںنے کہا کہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں-پاکستانی قوم اور کشمیر ی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-انہوں نے کہا کہ آج کے دن کشمیری عوام کو باورکرانا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں