خاندان لڑائی کی وجہ سے (ن) سے ’’ش ‘‘کی بجائے ’’م ‘‘ کے نکلنے کی شنید ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

اتحادیوں نے بھی جاتی امراء کو ریاست مخالف بیانیے پر اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے ‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 12:58

خاندان لڑائی کی وجہ سے (ن) سے ’’ش ‘‘کی بجائے ’’م ‘‘ کے نکلنے کی شنید ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی اندرونی لڑائی کی وجہ سے (ن) لیگ میں تقسیم کا عمل شروع ہو گیاہے ،اب (ن) سے ’’ش ‘‘کی بجائے ’’م ‘‘ کے نکلنے کی شنید ہے ،اتحادیوں نے بھی جاتی امراء کو ریاست مخالف بیانیے پر اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ مریم نواز خاندانی سیاست کے باعث مستقبل کے حوالے سے خدشات کا شکارہے ،مریم نواز نے پارٹی کی رجسٹریشن کے تناظر میں اپنے قانونی مشیروںسے تفصیلی مشاورت کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سلمان شہباز نے ایاز صادق کے بیان کے بعد اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے اورسلمان شہباز نے شہباز فیملی کی طرف سے ایاز صادق کے بیان سے اظہارلا تعلقی کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اندرونی لڑائی کو تقویت دینے میںمریم نواز کے قریبی ساتھیوں نے کردارادا کیا،شریف خاندان دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ،شہباز فیملی دوسری طرف کھڑی ہے اوراس نے اداروں کیخلاف بیانیے کا حصہ بننے سے انکارکردیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا وجود خطرے میں پڑ گیاہے،نوازشریف کا ریاستی اداروں کے مخالف بیانیہ اتحاد کو لے بیٹھا ہے ،اتحادیوں نے ریاست مخالف بیانیے پر تشویش سے آگاہ کر دیا، جاتی امراء پیغام بھیجاگیا ہے اس بیانیے کیساتھ چلنامشکل ہوتاجارہاہے،یہ کہا گیا ہے کہ تحریک سے ایک ذاتی اورشخصیت کے عنادکاواضح تاثرمل رہا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں