چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے پتوکی میں لڑکی کے اغوا کا نوٹس لے لیا

پیر 30 نومبر 2020 16:45

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2020ء) : چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے پتوکی میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔پانچ ملزمان سات دن تک تین بچوں کی ماں کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

(جاری ہے)

فاطمہ چدھڑ نے محکمہ پولیس کو ملزمان کی جلد سے جلد گرفتار ی اور سخت قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔ فاطمہ چدھڑ نے کہا ہے کہ متاثرہ ماں کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے، بہت جلد وہ متاثرہ ماں کے گھر کا دورہ کریں گی اور ڈی پی او قصور سے اس کیس کے سلسلے میں ملاقات کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں