وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا سینئر صحافی اور معروف کالم نگار عبدالقادر حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ دسمبر 18:04

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا سینئر صحافی اور معروف کالم نگار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافی اور معروف کالم نگار عبدالقادر حسن کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے عبدالقادر حسن مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک صاحب طرز کالم نویس تھے اور انہوں نے اپنے کالموں میں سیاسی، سماجی اور معاشرتی مسائل کو اچھوتے انداز میں ا جاگر کیا- انہوں نے کہا کہ مرحوم کی شعبہ صحافت میں خدمات کو تادیر یادرکھا جائے گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments