چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کا پرویزمشرف کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ہفتہ 16 جنوری 2021 19:29

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کا پرویزمشرف کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سابق صدر جنرل پرویزمشرف کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ ہم پرویزمشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں، والدہ قدرت کا انمول تحفہ ہے، مرحومہ نہایت نیک دل خاتون تھیں۔ مسلم لیگی قائدین نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پرویزمشرف سمیت تمام اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں